راوی روڈ پولیس کی کاروائی، 50 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار

لاہور (پنجاب پوسٹ) ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر موٹر سائیکل چوروں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے۔راوی روڈ 19 روز قبل جیل سے رہائی، ملزم نے پھر دو موٹر سائیکلیں چرا لیں۔راوی روڈ پولیس کی کاروائی کے دوران 50 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار کر لیئے۔

ملزم نے چند روز قبل راوی روڈ اور شفیق آباد سے دو موٹر سائیکلیں چوری کی۔ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں بائیک چوری کر کے رفو چکر ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔راوی روڈ پولیس نے کیمروں کی مدد سے ملزم بلال کو ٹریس کیا۔

ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق ملزم بلال کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی اور مزید تحقیقات کے لیے انویسٹیگیشن پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔متحرک و ریکارڈ یافتہ ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او راوی روڈ اور ٹیم کو شاباش دی۔موٹر سائیکل چوری کے انسداد کے لیے موثر اقدامات اپنائے جا رہے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے