ڈیرہ غازی خان میں "کلثوم نواز کینسر ہسپتال کے قیام” کے عنوان سے اسکیم کی انتظامی منظوری دے دی گئی

ڈیرہ غازی خان (پنجاب پوسٹ) "کلثوم نواز کینسر ہسپتال کے قیام‘‘ کے عنوان سے اسکیم کی انتظامی منظوری دے دی گئی۔مورخہ 28.06.2026 کو منعقدہ صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی (PDWP) کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے اور بعد ازاں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کی جانب سے مالی سال 2026ء کی دوسری ششماہی (MRS 2nd Bi-annual 2026) کی بنیاد پر اسکیم کی لاگت کی منظوری دی گئی۔

مجموعی طور پر 8 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے ڈیرہ غازی خان میں اسٹیٹ آف دی آرٹ کلثوم نواز کینسر ہسپتال بنایا جائے گا۔حکومت پنجاب کینسر میں مبتلا مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا چاہتی ہے۔لاہور میں بھی اسٹیٹ آف دی آرٹ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بنایا جا رہا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے