یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے 20 اساتذہ کے نام دنیا کے 2 فیصد ممتاز سائنسدانوں کے عالمی ڈیٹا بیس میں شامل

لاہور (پنجاب پوسٹ) یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور نے تحقیقی و علمی میدان میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔ یونیورسٹی کے 20 اساتذہ کے نام دنیا کے 2 فیصد ممتاز سائنسدانوں کے عالمی ڈیٹا بیس میں شامل کیے گئے ہیں، جو ان کی تحقیقی خدمات اور علمی اثرات کا اعتراف ہے۔

یہ فہرست اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے وابستہ محققین پر مبنی ہے، جسے عالمی تحقیقی ادارے ایلسویئر کے ڈیٹا ریپوزٹری میں شائع کیا گیا ہے۔ اس ڈیٹا بیس میں محققین کی علمی خدمات کا جائزہ معیاری حوالہ جاتی اشاریوں کی بنیاد پر لیا جاتا ہے، جن میں تحقیقی مقالات کے حوالہ جات اور تصنیفی کردار سمیت مختلف عوامل شامل ہیں۔

عالمی سطح پر یہ اعزاز حاصل کرنے والے یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے اساتذہ میں ڈاکٹر سمیرا افشین، ڈاکٹر محمد حسن احمد، ڈاکٹر ایم احمد، ڈاکٹر نوید احمد، ڈاکٹر محمد سعید اختر، ڈاکٹر محمد عمران اسد، ڈاکٹر عمیر اشرف، ڈاکٹر محمد آصف، ڈاکٹر فہیم کے بٹ، ڈاکٹر عابد حسانان، ڈاکٹر نور سعید خان، ڈاکٹر غلام ایم مصطفیٰ، ڈاکٹر محمد آصف نوید، ڈاکٹر سمیرا ناز، ڈاکٹر محمد فیضان نذر، ڈاکٹر ارشد ریاض، ڈاکٹر محمد ایس سلیم، ڈاکٹر انیس علی شاہ، ڈاکٹر ثنا اللہ اور ڈاکٹر زکا اللہ شامل ہیں۔

اس کامیابی پر اساتذہ کو مبارک باد دیتے ہوئے وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور، پروفیسر ڈاکٹر عاقف انور چوہدری نے اسے یونیورسٹی میں اطلاقی تحقیق، جدت اور علمی و تحقیقی معیار کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔ انہوں نے اساتذہ کی علمی لگن، تحقیقی کاوشوں اور سائنسی و علمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ معیاری اور بامقصد تحقیق نہ صرف علم کے فروغ بلکہ معاشرتی مسائل کے حل اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کی عالمی شناخت مستحکم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

وائس چانسلر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی میں تحقیق پر مبنی تعلیمی ماحول کو مزید مستحکم کیا جائے گا، معیاری تحقیق کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، صنعت اور جامعات کے مابین روابط کو فروغ دیا جائے گا اور تحقیقی نتائج کو عملی اور معاشرتی فوائد میں تبدیل کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے