خواہش ہے کہ ویکسین سمیت ہر درآمد شدہ دوائی ملکی سطح پر تیار کی جائے ،خواجہ عمران نذیر

لاہور (پنجاب پوسٹ)پاکستان فارماسیوٹیکل مینیوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) نارتھ زون کا 61واں سالانہ اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔ تقریب میں صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ اجلاس میں فارماسیوٹیکل صنعت سے وابستہ نمائندوں نے شرکت کی۔

تقریب میں پی پی ایم اے نارتھ زون کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری ہوئی۔ خواجہ عمران نذیر نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا اور انہیں منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے سابق چیئرمین عثمان شوکت کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

حاضرین سے خطاب میں خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ ویکسین سمیت ہر درآمد شدہ دوائی ملکی سطح پر تیار کی جائے۔ ان کے مطابق درآمد پر خرچ ہونے والا زرمبادلہ ملک کے اندر خرچ کر کے برآمدات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین کی مقامی تیاری سے نہ صرف ملکی ضروریات پوری ہوں گی بلکہ کثیر زرمبادلہ بھی کمایا جا سکتا ہے۔

صوبائی وزیر صحت نے فارماسیوٹیکل انڈسٹری کو ملکی معیشت کا اہم حصہ قرار دیا اور کہا کہ صنعت کی ترقی سے زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ فارماسیوٹیکل شعبہ ملکی صنعت ہے اور حکومت اس کی ترقی اور فروغ کے لیے تعاون جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس صنعت کو دن دگنی رات چوگنی ترقی کرتا دیکھنا چاہتے ہیں۔
موجودہ معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالات مشکل ضرور ہیں مگر مایوس کن نہیں۔

خواجہ عمران نذیر نے بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے واجبات کی ادائیگی کا عمل کامیابی سے جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی کیو سی بی (پنجاب کوالٹی کنٹرول بورڈ) میں اچھی شہرت کی حامل فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے