سی سی ڈی انسدادِ اغواء برائے تاوان سیل، لاہور کی بڑی کامیابی، 10 روز سے لاپتہ 7 سالہ بچہ تلاش کر لیا

لاہور (پنجاب پوسٹ) سی سی ڈی انسدادِ اغواء برائے تاوان سیل لاہور کی بڑی کامیابی، 10 روز سے لاپتہ 7 سالہ بچہ تلاش کر لی۔تین بہنوں کے اکلوتے ذہنی معذور بھائی عبدالہادی کو سی سی ڈی نے تلاش کرکے والدین کے حوالے کر دیا۔بچہ والدہ کے ساتھ پارک گیا اور وہاں سے اچانک گم ہو گیا تھا۔

والدین نے تھانہ سبزہ زار میں بچے کے اغواء کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا ۔سی سی ڈی ٹیم نے بچے کی تلاش کے لیے جائے وقوعہ کی سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کیمرہ جات کو چیک کیا۔لاہور کے مختلف شیلٹر ہومز کی فزیکل چیکنگ کے دوران لاپتہ بچہ ایدھی سینٹر ٹاؤن شپ لاہور میں موجود پایا گیا۔

10 دن سے لاپتہ بچے کی بحفاظت واپسی پر والدین نے سی سی ڈی ٹیم کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ترجمان سی سی ڈی کے مطابق سی سی ڈی شہریوں کے تحفظ، بچوں کی حفاظت اور جرائم کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت بچوں سے زیادتی، استحصال اور چائلڈ لیبر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے