9 سالہ بچی قبرستان میں ہوس کا نشانہ بننے سے بچ گئی، درندہ گرفتار

لاہور (پنجاب پوسٹ) 9 سالہ بچی قبرستان میں ہوس کا نشانہ بننے سے بچ گئی۔درندے کو گرفتار کر لیا گیا۔سبزہ زار پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم بلال شوکت کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق گرفتار ملزم بلال شوکت بچی کا ہمسایہ ہے۔بچی گھر سے دودھ لینے کےلیے نکلی، ملزم ورغلا کر ساتھ لے گیا۔

ملزم بچی کے ساتھ اپنا مقصد پورا کرنے کے لیے قبرستان پہنچا تھا۔بچی کے شور مچانے پر ملزم بوکھلا گیا اور اس نے فرار ہونے کی کوشش کی۔پولیس نے فراری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا اور مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ بچوں کے ساتھ جنسی جرائم معاشرے کے لیے ایک سنگین برائی ہیں۔جس کے خاتمے کے لیے ہم سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔بچوں کا تحفظ والدین، اساتذہ اور معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔بچوں کے تحفظ اور محفوظ ماحول کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے