لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیر اعظم سے حافظ نعیم الرحمن کی پیٹرولیم لیوی کے ایشو پر تاحال ملاقات نہ ہونے جماعت اسلامی کا لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
زرائع کا کہنا ہے کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن آج لاہور میں پریس کانفرنس کے زریعے لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کی تاریخ کا اعلان کریں گے، وفاقی وزرا کے بیانات اور وزیر اعظم کی جانب سے ملاقات کی کال نہ آنے پر جماعت اسلامی نے لانگ مارچ شروع کرنے کے حوالے سے تنظیمی مشاورت کی۔
جماعت اسلامی کی تنظیمی مشاورت میں باہمی اتفاق رائے سے فیصلہ ہوا کہ لانگ مارچ کا دوبارہ ملتان سے آغاز کیا جائے گا جبکہ لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے تنظیمی عہدادارن کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔









