لاہور 8 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش ،15 سالہ بچے کیساتھ بدفعلی ، دونوں ملزمان گرفتار

لاہور(پنجاب پوسٹ) ماڈل ٹاون میں بچے کو نشہ آور چیز کھلا کربدفعلی کی کوشش کا معاملہ سامنے آیا۔کاہنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہزاد کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق 15 سالہ اسد کام کی غرض سے ایل ڈی اے چوک جا رہا تھا۔جہاں ملزم بچے کو سوسائٹی میں واقع اپنے کوارٹر میں زبردستی لے گیا اور بچےکو نشہ آور چیز کھلا کر نازیبا حرکات کرتا رہا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے ملزم شہزاد کیخلاف مقدمہ درج کر کے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا اور کہا کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کوئی بھی شخص رعایت کا مستحق نہیں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:پتوکی میں معمولی تلخ کلامی کے دوران ہوٹل کے ملازم نے مبینہ طور پر 48 سالہ شخص کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا

اسی طرح شالیمار میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم بھی گرفتار کر لیا گیا، 8 سالہ بچی دکان سے سامان لے کر گھر واپس آرہی تھی جہاں ہمسایہ ملزم نے چیز کی لالچ دے کر بچی کو اپنے پاس بلایا۔ملزم نے بچی سے نازیبا حرکات اور زیادتی کی کوشش کی۔ بچی کی چیخ و پکار سن کر اہلخانہ فوری موقع پر پہنچے۔

اطلاع ملتے ہی شالیمار پولیس نے فوری کارروائی کرتے ملزم کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم حیدر کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے ۔

ایس پی منزہ کرامت نے کہا کہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کو کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی جائی گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے