سرگودھا (پنجاب پوسٹ) خوشاب روڑ عزیز بھٹی ٹاؤن کے قریب کار، موٹرسائیکل اور چنگ چی رکشے میں خوفناک تصادم ہوا۔ جہاں ٹریفک حادثے میں ایک طالب علم جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے۔
جاں بحق طالب علم کی شناخت 18 سالہ طالب علم علی حسن سکنہ جھاوریاں کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں 17 سالہ طالب علم محمد سبطین اور 55 سالہ نامعلوم شخص شامل ہے۔
ریسکیو اہلکاروں نے دونوں زخمیوں اور جاں بحق طالب علم کی میت کو ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیا۔حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا











