ننکانہ صاحب(پنجاب پوسٹ) مڑھ بلوچاں روڈ نزد الائیڈ سکول موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم ہوا ،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ وہاں پہنچا لیکن نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔
ریسکیو عملہ نے ضروری کارروائی کے بعد ڈیڈ باڈی مقامی پولیس کے حوالے کر دی۔حادثہ میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 18 سالہ محمد طلحہ کے نام سے ہوئی۔











