ننکانہ صاحب: ’’مار نہیں، پیار‘‘ کا نعرہ بے اثر ، سانگلہ ہل کے نجی سکول میں پریپ کلاس کے کمسن طالب علم پر سکیورٹی گارڈ کا تشدد

ننکانہ صاحب (پنجاب پوسٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب کے نعرے ’’مار نہیں، پیار‘‘ کے باوجود سانگلہ ہل کے نجی سکول میں پریپ کلاس کے کمسن طالب علم پر سکیورٹی گارڈ کے مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔درخواست گزار رانا محمد اکرم کے مطابق سکیورٹی گارڈ نے ان کے کمسن بیٹے کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ والد کی جانب سے سکول انتظامیہ سے شکایت کی گئی تو الزام ہے کہ سکیورٹی گارڈ کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے سکول کے پرنسپل نے والد سے گالم گلوچ شروع کر دی۔

متاثرہ بچے کے والد رانا محمد اکرم نے سکیورٹی گارڈ کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے تھانہ سٹی سانگلہ ہل میں درخواست دے دی، جبکہ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب کے روبرو بھی شکایت درج کرائی گئی ہے۔ مدعی کے مطابق بچے کا میڈیکل بھی حاصل کر لیا گیا ہے، تاہم تاحال مقدمہ درج نہیں ہو سکا۔والد نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے