پنجاب ،گھریلو تشدد کے 20 ہزار 572 کیسز رپورٹ، سیف سٹی کی معاونت سے 20 ہزار 107 کیسز حل کیے گئے

لاہور(پنجاب پوسٹ) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے ستمبر 2026 کے دوران 41 ہزار 903 کیسز میں خواتین کو فوری مدد اور قانونی رہنمائی فراہم کی۔ ترجمان سیف سٹیز کا کہنا ہے کہ صنفی جرائم، ہراسانی اور تشدد کا شکار خواتین کو تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق خواتین کے خلاف مختلف جرائم پر ایک ہزار 916 مقدمات درج کیے گئے، جبکہ 248 کیسز میں انکوائری جاری ہے۔ اسی عرصے میں گھریلو تشدد کے 20 ہزار 572 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 20 ہزار 107 کیسز سیف سٹی کی معاونت سے حل کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور کے مضافاتی علاقوں کی صفائی کا بڑا پلان، 100 سے زائد لوڈر رکشے ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن پر مامور

ترجمان کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن خواتین کو ایف آئی آر کے اندراج سے لے کر تفتیش اور ٹرائل تک تمام مراحل میں رہنمائی فراہم کر رہا ہے۔ متاثرہ خواتین کے لیے پوسٹ ایف آئی آر فالو اپ سروس، کیس ٹریکنگ پورٹل اور ایف آئی آر سے متعلق معاونت کی سہولیات بھی دستیاب ہیں۔ خواتین اپنا نام اور پتہ ظاہر کیے بغیر بھی اپنے مسائل شیئر کر سکتی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ پنجاب بھر سے خواتین روزانہ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کر کے مدد حاصل کر رہی ہیں۔ خواتین ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 اور ویمن سیفٹی ایپ کے لائیو چیٹ اور ویڈیو کال فیچرز کے ذریعے بھی مدد لے سکتی ہیں۔

ہراسانی، گھریلو تشدد یا کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطے کے لیے 15 ڈائل کر کے 2 دبائیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے