لاہور (پنجاب پوسٹ) شہر لاہور کی شاہراؤں اور کمرشل مارکیٹس میں کوڑا پھینکنے والوں کےخلاف کاروائیوں کا آغاز ہو گیا ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کی ہدایت پر ستھرا پنجاب لاہور اینٹی لٹرنگ اسکواڈ کا دن اور رات کی شفٹ میں شہر بھر میں گشت جاری ہے۔ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور اینٹی لٹرنگ اسکواڈ کی گزشتہ ہفتے کی گئی کارروائیوں کی رپورٹ جاری ہے۔
سی ای او شہریار عارف خان کا کہنا ہے کہ صفائی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو باقاعدہ ای چالان سے قبل وارننگ نوٹسز دئیے جا رہے ہیں۔ستھرا پنجاب لاہور اینٹی لٹرنگ اسکواڈ نے گزشتہ 7 روز میں 11 ہزار 261 سے زائد ہاٹ سپاٹ ایریاز کی انسپکشن کی۔صفائی قوانین کی خلاف ورزی پر 1094 سے زائد دکانداروں کو ای چالان وارننگ نوٹسز جاری کئیے گئے۔
لاہور میں غیر قانونی ڈمپنگ کرنے والی 4 گاڑیاں ضبط جبکہ 2 استغاثہ بھی درج ہیں۔غیر قانونی ڈمپنگ کرنے والی گاڑیوں کو 10 ہزار سے زائد کےجرمانے عائد کیے گئےشہر بھر کی کمرشل مارکیٹس میں اینٹی لٹرنگ اسکواڈ کی آگاہی مہم جاری ہے۔لاہور کو ویسٹ فری بنانے کے لیے شہری ستھرا پنجاب صفائی ٹیموں کا ساتھ دیں۔
یہ بھی پڑھیں:ستھرا پنجاب کے ملازمین کی موجیں،شرقپور میں 10، 10 ہزار کے انعامات مل گئے













