شیخوپورہ (پنجاب پوسٹ) شرقپور شریف میں شہریوں کو سجی کےنام پر مبینہ طور پر مضحر صحت اور ناقص مرغیوں کا گوشت کھلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
شرقپور شریف کے ایک نجی سجی پوائنٹ کی سجی سے بدبو آنے پر شہریوں کی شکایات کے دوران فریزر سے مبینہ طور پر انتہائی بدبودار اور مضرِ صحت گوشت برآمد ہوا ہے۔ فوڈ سیفٹی قوانین کی اس کھلی خلاف ورزی نے شہریوں کی جان کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔
علاقے میں ناقص اور مضحر صحت گوشت کے اس کاروبار اور متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے بروقت کارروائی نہ ہونے پر شہریوں میں شدید تشویش اور غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ یہ گوشت مبینہ طور پر سجی کےنام پر عوام کوکھلایا جارہا ہے ۔
اس سنگین صورتحال نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے متعلقہ افسران کی کارکردگی پر بھی بڑے سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں۔شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے فوری طور پر اس مکروہ دھندے کا نوٹس لینے اور ملوث عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا پُرزور مطالبہ کیا ہے۔
کیوں کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے لیے نرمی کا کوئی جواز نہیں بنتا!









