لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او شہریار عارف خان نے واہگہ ٹاؤن کا دورہ کیا اور مضافاتی علاقوں میں صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے قائد اعظم انٹرچینج سے ملحقہ شاہراہوں اور رہائشی علاقوں میں صفائی کی صورتحال چیک کی۔
اس موقع پر ڈپٹی سی ای او آپریشنز مبین احسن اور ڈی جی ایم انیس جنجوعہ بھی فیلڈ میں موجود تھے۔ شہریار عارف خان نے صفائی ورکرز کی حاضری اور یونیفارم کا بھی جائزہ لیا۔
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے مناواں، جلو موڑ، گھرکی روڈ اور واہگہ گاؤں میں ہیوی مشینری کے ذریعے ویسٹ کلیئرنس کے عمل کا جائزہ لیا، جبکہ بستی محمد حسین، دبئی پارک مومن پورہ، گل بہار ٹاؤن اور ہانڈو گجراں میں صفائی انتظامات بھی چیک کیے۔
شہریار عارف خان نے مومن پورہ سور پوائنٹ پر اینیمل ویسٹ کی روزانہ بنیادوں پر کلیئرنس کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ جی ٹی روڈ، بند روڈ اور بسی موڑ میں جاری صفائی آپریشنز کو بھی چیک کیا گیا۔
ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کے اینٹی لٹرنگ اسکواڈ نے واہگہ ٹاؤن کی مارکیٹس میں گشت کیا اور دکانداروں کو صفائی قوانین سے آگاہی فراہم کی۔ دکانداروں کو دکانوں کے باہر ڈسٹ بنز رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی۔
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے واہگہ ٹاؤن کے رہائشیوں سے ملاقات کرکے صفائی انتظامات سے متعلق ان کا فیڈ بیک بھی لیا۔
شہریار عارف خان کے مطابق دیہی یونین کونسلز میں صفائی انتظامات کے لیے 100 سے زائد لوڈر رکشے مامور ہیں اور تمام لوڈر رکشے بیٹ وائز سو فیصد ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن یقینی بنا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے تحت لاہور کے چ یقینی بنائی جا رہی ہیں اور مضافاتی علاقوں کو ماڈل ایریاز بنانے کے لیے فیلڈ میں مؤثر اقدامات جاری ہیں۔











