پتوکی میں رشتہ نہ ملنے کا المناک انجام، لڑکی قتل، نوجوان نے بھی خود کو گولی مار لی

پتوکی (پنجاب پوسٹ) ہلہ روڈ مرتضیٰ ٹاؤن میں افسوسناک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں نوجوان نعمان نے مبینہ طور پر 23 سالہ لڑکی عدیلہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، بعدازاں خود کو بھی گولی مار لی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مقتولہ کی شناخت 23 سالہ عدیلہ ولد اللہ رکھا کے نام سے ہوئی۔ واقعے کے بعد نوجوان نعمان نے خود کو بھی گولی مار لی، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ریسکیو کے مطابق نوجوان کی شناخت 27 سالہ نعمان ولد حنیف کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل پتوکی پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ رشتہ نہ ملنے کے معاملے پر پیش آیا، تاہم واقعے کی اصل وجوہات پولیس تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے