لاہور ہائیکورٹ، احاطہ عدالت میں ٹک ٹاک ویڈیوز، تصاویر اور ریکارڈنگ پر مکمل پابندی، اب ویڈیوز کہاں بنیں گی؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور ہائیکورٹ کے احاطہ عدالت میں موبائل فون سے ویڈیوز، تصاویر بنانے اور ٹک ٹاک سمیت کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ پر پابندی عائد کردی گئی۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عدالتی احاطے، راہ داریوں، انتظار گاہوں اور دفاتر میں موبائل فون سے ویڈیو یا تصاویر بنانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پابندی کا اطلاق وکلا، پولیس اہلکاروں، صحافیوں، سائلین اور دیگر تمام افراد پر ہوگا۔ خلاف ورزی کی صورت میں ریکارڈنگ کے لیے استعمال ہونے والا موبائل فون ضبط کیا جا سکے گا، جبکہ قانون کے مطابق سخت کارروائی بھی کی جائے گی۔

رجسٹرار عبدالرحیم نے سرکلر پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔ تاہم صحافیوں کے لیے مختص مخصوص جگہ کو ریکارڈنگ کی پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

WhatsApp Image 2026 10 08 at 2.17.49 PM edited

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے