لاہور (پنجاب پوسٹ) تھانہ شیراکوٹ پولیس کی کارروائی میں جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا۔60 فٹ نالہ کے قریب ناکہ بندی کے دوران مشکوک شخص کو گرفتار کیا۔ملزم پولیس یونیفارم پہن کر گھوم رہا تھا۔گرفتار ملزم کی شناخت سخاوت علی کے نام سے ہوئی۔قبضہ سے جعلی پولیس کارڈ بھی برآمد ہوا۔
ایس پی اقبال ٹاؤن کے مطابق ملزم کے قبضہ سے 9MM پسٹل بمعہ گولیاں برآمد ہوئی اور کوئی لائسنس پیش نہ کر سکا۔تھانہ شیراکوٹ میں بجرم 170/171 ت پ اور ناجائز اسلحہ کا مقدمہ درج کیا اور ملزم انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا۔
ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کی جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کرنے پر شیراکوٹ پولیس کو شاباش دی۔ایس پی سدرہ خان کا کہنا ہے کہ جعلی پولیس اہلکاروں اور ناجائز اسلحہ کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہیں۔













