لاہور (پنجاب پوسٹ) لاری اڈہ پولیس کی کاروائی پابندی کے باوجود کشادہ سڑکوں پر ویلنگ کرنے والے دو منچلے گرفتار ہو گئے۔ملزمان مل کر خطرناک ون ویلنگ کرتے اور اسکی ویڈیو بنواتے تھے۔ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان گریٹر اقبال پارک کے گرد و نواح سمیت لاہور کی مختلف شاہراہوں پر ویلنگ کرتے تھے۔
ملزمان کو فوٹیجز میں ویلنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔لاری اڈہ پولیس نے ون ویلنگ کرنے والے دونوں ملزمان کو دھر لیا۔ملزمان کے زیر استعمال ویلنگ کے لیے تیار کی گئی موٹر سائیکل کو بھی پولیس تحویل میں لیا گیا۔
ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں حسیب اور ہارون شامل ہیں اور مقدمات درج کر دیئے گئے۔ون ویلنگ جرم ہے والدین بچوں کی نگرانی کریں۔اپنی اور دوسروں کی جان خطرے میں ڈالنے والے ویلر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ون ویلنگ کے خلاف کارروائی پر ایس ایچ او لاری اڈہ نسیم خان اور ٹیم کو شاباش دے۔













