شہریوں کا ڈیٹا انکی جاگیر، سمز بلاک کرکے شہریوں کے بینک اکاؤنٹس سے 1 کروڑ 4 لاکھ نکلوا لئے ، بینک ملازم کو کیا سزا ملی ؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، عدالت نے بینک صارفین کے ڈیٹا کو پراپرٹی کا درجہ دے دیا۔جدید بینکنگ نظام میں صارفین کے ڈیٹا سے مراد محض معلومات نہیں ہے۔قانونی طور پر صارفین کا یہ ڈیٹا اثاثے کا درجہ رکھتا ہے۔

فیصلے کے مطابق اس اثاثے کے ذریعے بینک اکاؤنٹس اور رقوم تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔صارفین کے ڈیٹا کو بدنیتی سے استعمال کرنے والے بینک ملازم کے خلاف دھوکہ دہی کا جرم بن سکتا ہے۔عدالت نے یہ حکم دو بینک ملازمین کی درخواست ضمانتوں پر فیصلہ کرتے ہوئے سنایا۔

ملزمان پر جعلی سمز کے ذریعے مختلف بینک اکاؤنٹس سے ایک کروڑ چار لاکھ روپے سے زائد رقم نکلوانے کا الزام تھا۔ملزمان نے شہریوں کی اصل سمز بلاک کرا کے ان کے نام پر ڈپلیکیٹ سمز حاصل کیں۔موبائل بینکنگ کے لیے نئے ڈیوائسز رجسٹر کیے اور مختلف اکاؤنٹس میں رقوم منتقل کیں۔

محمد عاطف کو بطور سروسز سپروائزر یو بی ایل ڈسٹرکٹ کورٹس جھنگ برانچ میں صارفین کے ڈیٹا تک رسائی تھی۔صارفین کی معلومات ایسے CRS سسٹم سے حاصل کی گئیں جس کا یوزر آئی ڈی محمد عاطف سے منسلک تھا۔ملزم عثمان کا محض جاز فرنچائز چلانے سے بینک صارفین کے ڈیٹا کے ناجائز استعمال سے تعلق ثابت نہیں ہوتا۔

بی وی ایس ڈیوائس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ، وی پی این کے ذریعے استعمال یا بائیومیٹرک نظام کو بائی پاس کرنے کے الزامات سنگین ہیں۔ریکارڈ پر ایسی تکنیکی شہادت موجود نہیں جو ان کارروائیوں کو براہ راست محمد عثمان سے جوڑ سکے۔عدالت نے بینک ملازم محمد عاطف کی ضمانت مسترد جبکہ محمد عثمان کی ضمانت منظور کرلی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے