لاہور (پنجاب پوسٹ) ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر لاہور کی مختلف شاہراوں پر ون ویلنگ و خونی کرتب کرنے والوں کے خلاف شکنجہ سخت کر دیا گیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے مختلف شاہراہوں پر کارروائی کرتے ہوئے 17 منچلے گرفتار کر لئے۔ڈولفن سکواڈ نے ون ویلرز کو شالیمار، باٹا پور، ہنجروال، باغبانپور، نواں کوٹ و دیگر جگہوں سے حراست میں لیا۔ملزمان ون ویلنگ و شوروغوغا کرتے ہوئے ٹریفک کے بہاؤ میں خلل ڈال رہے تھے۔
ایس پی ڈولفن کا کہنا ہے کہ ون ویلنگ کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہیے۔لاہور پولیس ون ویلنگ کے حوالے سے موثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ملزمان میں اویس، حیدر، بلاول، حمزہ، سیف، عدنان، علی، عثمان، فیصل و دیگر شامل ہیں۔
گرفتار ون ویلرز کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیئے گئے۔ایس پی ڈولفن بلال احمد کا یہ بھی کہنا ہے کہ ون ویلنگ ایک خونی کھیل ہے والدین بھی اپنے بچوں کی کونسلنگ کریں۔











