لاہور (پنجاب پوسٹ) ذہنی دباؤ اور پریشانی کے شکار نوجوانوں کیلئے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے اہم اقدام اٹھائے۔سیف سٹی کی "نیکسٹ جین سیفٹی ایپ” شہریوں کو نفسیاتی اور ایمرجنسی معاونت فراہم کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔شہری گھر بیٹھے ذہنی دباؤ، گھریلو پریشانیوں اور دیگر نفسیاتی مسائل پر مفت رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔
ایپ کے ذریعے شہری شناخت ظاہر کیے بغیر سیف سٹی میں موجود ماہرینِ نفسیات سے اپنے مسائل شیئر کر سکتے ہیں۔نیکسٹ جین سیفٹی ایپ کے ذریعے 9 ہزار 261 کیسز میں شہریوں کو مدد، رہنمائی اور کونسلنگ فراہم کی گئی۔ایپ کے ذریعے 2 ہزار 740 کیسسز میں شہریوں نے اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر مدد اور رہنمائی حاصل کی۔نیکسٹ جین سیفٹی ایپ کے ذریعے 2 ہزار 652 ویڈیو کالز پر شہریوں کو مدد اور رہنمائی فراہم کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب پولیس آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر 1787 پر سائلین کے مسائل کی داد رسی جاری
ترجمان سیف سٹیز کے مطابق سیف سٹی میں تربیت یافتہ ماہرینِ نفسیات شہریوں کو ذہنی دباؤ، گھریلو پریشانیوں اور دیگر نفسیاتی مسائل میں رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔نیکسٹ جین سیفٹی ایپ نوجوان نسل خصوصاً جنریشن زی کیلئے محفوظ اور بااعتماد ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے۔شہری نیکسٹ جین سیفٹی ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے نفسیاتی رہنمائی، مفت قانونی مشاورت اور ایمرجنسی معاونت حاصل کر سکتے ہیں۔ذہنی دباؤ یا نفسیاتی مسائل میں رہنمائی کیلئے شہری 15 پر کال کرکے 7 دبائیں یا نیکسٹ جین سیفٹی ایپ کے ذریعے رابطہ کریں۔











