لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب پولیس آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر 1787 پر سائلین کے مسائل کی داد رسی جاری ہے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال 1787 کمپلینٹ سنٹر پر موصولہ 98 ہزار سے زائد شکایات حل کی گئیں۔آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر 1787 پر مقدمات کے اندراج کی 47152، سست تفتیش کی 22339 شکایات حل کی گئیں۔ملزمان کی گرفتاری سے متعلق 5053، ریکوری سے متعلق 7434، ناقص تفتیش کی 4849 شکایات حل کی گئیں۔جھوٹے مقدمات کی منسوخی سے متعلق 2287، تبدیلی تفتیش سے متعلق 1682 شکایات حل کی گئیں۔
آئی جی پنجاب عبد الکریم کا کہنا ہے کہ شہریوں کی شکایات کو ایس او پیز کے مطابق مقررہ ٹائم لائن کے اندر حل کیا جارہا ہے۔1787 آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر کی کارکردگی زیادہ موثر بنانے کیلئے مانیٹرنگ کو مزید فعال کیا گیا ہے۔ڈی پی اوز 1787 کمپلینٹ سسٹم پر شکایات کے فوری ازالے کے لئے معاملات کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔پولیس سروسز سے متعلق 7163، محکمانہ معاملات و دیگر 21 ہزار 851 شکایات حل کی گئیں۔سائلین پولیس اہلکاروں کے خلاف کسی بھی شکایت کی صورت میں 1787 کمپلینٹ سنٹر پر بلا جھجھک رابطہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں:لوہاری گیٹ پولیس کی کاروائیاں، دو رکنی متحرک موٹر سائیکل چور گینگ سمیت 3 ملزمان گرفتار










