سرگودھا مقدمے میں اثر انداز ہونے کیلئے پولیس کو رشوت کی پیشکش، ملزم حوالات پہنچ گیا۔

سرگودھا (پنجاب پوسٹ) تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی انوکھی کاروائی سامنے آئی ہے مقدمہ کی تفتیش میں اثر انداز ہونے کے لیے رشوت دینے والا ملزم بھلوال پولیس کی گرفت میں آ گیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توقیر محمد نعیم کے احکامات کی روشنی میں بدعنوانی اور رشوت ستانی کے لیے اقدامات عمل میں لاے جارہے ہیں ملزم غلام عباس مقدمے میں من پسند نتائج حاصل کرنے اور تفتیشی عمل کو متاثر کرنے کےلیے پولیس افسران کو رقم بطور رشوت پیش کررہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہدرہ ٹاؤن پولیس کی کاروائی دو رکنی متحرک ڈکیت و موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

جس پر ایس آئی اشرف رانجھا نے فوری کاروائی کرتے ہوے ملزم کو موقع پر ہی رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم کا کہنا تھا کہ پولیس کے نظام میں بد عنوانی سفارش اور رشوت ستانی کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے قانون سے بالا تر کوئی نہیں اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جاے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی اور پی ٹی آئی کارکنان نے کانسٹیبل مقدس علی کو کیسے اغوا کیا؟ ایف آئی آر سامنے آگئی

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے