سیالکوٹ (پنجاب پوسٹ) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق کی ہدایت پر روڈس روڈ اور کشمیر روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری کر دیا گیا۔
آپریشن انچارج پیرا فورس سیالکوٹ ناصر محمود ججہ کی نگرانی میں پیرا فورس اور میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کی مشترکہ ٹیم نے کی،کارروائی کے دوران دکانوں کے سامنے غیر قانونی طور پر قائم کئے گئے تھڑے، بڑے بڑے شیڈز اور دیگر تجاوزات کو ہٹا دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور:دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی شاہراہوں پر آنے پر پابندی
دکانداروں کی جانب سے تجاوزات قائم کرنے کے لئے استعمال کیا جانے والا سامان بھی ضبط کر لیا گیا۔کارروائی کے دوران دکانوں کے باہر قائم غیر قانونی ڈھانچوں اور رکاوٹوں کا خاتمہ کرتے ہوئے روڈس روڈ اور کشمیر روڈ کو تجاوزات سے کلیئر کروا گیا۔
سرکاری جگہ، فٹ پاتھ یا سڑک پر تھڑے، شیڈز اور سامان رکھ کر تجاوزات قائم کرنے سے گریز کیا جائےڈپٹی کمشنر اویس مشتاق نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔









