نصیرآباد: اغوا کے مقدمے میں مطلوب 16 سالہ لڑکی ساہیوال سے بحفاظت بازیاب

لاہور(پنجاب پوسٹ)نصیرآباد پولیس نے اغوا کے مقدمے میں مطلوب 16 سالہ لڑکی کو ساہیوال سے بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ لڑکی کے ہمراہ موجود نوجوان کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے کامیاب کارروائی کی۔

ترجمان دی آئی جی آپریشنز کے مطابق والدین کی درخواست پر تھانہ نصیرآباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، کیونکہ لڑکی گھر واپس نہیں لوٹی تھی۔ مقدمے کے اندراج کے بعد پولیس ٹیم نے تکنیکی ذرائع اور مخبری کے نظام کو بروئے کار لاتے ہوئے لڑکی کی تلاش شروع کی اور اسے ساہیوال میں ٹریس کر لیا۔

پولیس نے ساہیوال پہنچ کر لڑکی اور اس کے ہمراہ موجود نوجوان کو تحویل میں لیا۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ لڑکی اپنی مرضی سے نوجوان کے ہمراہ لاہور سے کراچی جانے کے لیے ٹرین میں سوار ہوئی تھی۔ تاہم کرایہ نہ ہونے کے باعث ٹرین کے عملے نے دونوں کو ساہیوال ریلوے اسٹیشن پر اتار دیا تھا، جہاں سے پولیس نے انہیں تحویل میں لیا۔

بعد ازاں لڑکی کو بحفاظت لاہور منتقل کیا گیا اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے والدین کے حوالے کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق واقعہ کی مزید قانونی کارروائی حقائق کی روشنی میں کی جائے گی۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی سوشل میڈیا سرگرمیوں اور نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھیں۔ فیصل کامران نے بھی والدین کو محتاط رہنے کی تلقین کی تاکہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے