سرگودھا(پنجاب پوسٹ) اینٹی کرپشن نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے اے سی آفس کے اہلکار کو 4 ہزار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم محمد عرفان نے درخواست تحصیلدار کو مارک کروانے کے لیے رشوت طلب کی تھی۔ ریجنل ڈائریکٹر کی سربراہی میں ٹیم نے رشوت کی رقم سمیت ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔









