سبزہ زار ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کی ہدایت پر کی پتنگیں اور ڈور فروخت کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

لاہور(پنجاب پوسٹ) ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کی ہدایت پر پتنگ بازی اور پتنگوں کی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ سبزہ زار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگیں اور ڈور فروخت کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ناکہ اقبال چوک پر ایک مشکوک گاڑی کو روک کر چیک کیا گیا، جس کے دوران گاڑی سے 500 گڈے اور 5 بڑی غیر قانونی چرغیاں برآمد ہوئیں۔

پولیس نے موقع پر ہی دو ملزمان عرفان اور شمس کو گرفتار کرتے ہوئے گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔ پولیس کے مطابق ملزم عرفان تاج پورہ جبکہ ملزم شمس نیو مزنگ کا رہائشی ہے اور دونوں پتنگیں اور ڈور سپلائی کرنے جا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اوکاڑہ یونیورسٹی کے قریب بس حادثہ، موٹروے پولیس کا خصوصی سپیڈ چیکنگ کیمروں کی تنصیب کا فیصلہ

ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کے مطابق ملزمان کے خلاف پنجاب آرڈیننس کائٹ فلائنگ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس پی اقبال ٹاؤن نے ایس ایچ او سبزہ زار اور پولیس ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے پتنگ بازی اور پتنگوں کی فروخت کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

سدرہ خان کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی اور پتنگوں کی فروخت کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے