ٹریفک پولیس کی کوششوں کے باوجود لاہور میں ون ویلنگ پر قابو کیوں نہیں پایا جاسکا ؟ایک روز میں 23 منچلے گرفتار

لاہور (پنجاب پوسٹ) کی مختلف شاہراوں پر ون ویلنگ و خونی کرتب کرنے والوں کے خلاف شکنجہ سخت۔

ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ نے مختلف شاہراہوں پر کارروائی کرتے ہوئے 23 منچلے گرفتار کر لئے۔ڈولفن سکواڈ نے ون ویلرز کو ہربنس پورہ، مسلم ٹاؤن، نصیر آباد، نوں کوٹ و دیگر جگہوں سے حراست میں لیا۔ملزمان ون ویلنگ و شوروغوغا کرتے ہوئے ٹریفک کے بہاؤ میں خلل ڈال رہے تھے۔

ایس پی ڈولفن بلال احمد کے مطابق ون ویلنگ کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہیے۔ون ویلنگ ایک خونی کھیل ہے والدین بھی اپنے بچوں کی کونسلنگ کریں ۔ لاہور پولیس ون ویلنگ کے حوالے سے موثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ملزمان میں علی، ایاز، حسنین، مشتاق، اظہر، طلحہ و دیگر شامل ہیں۔گرفتار ون ویلرز کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں کے حوالے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے