لوہاری گیٹ پولیس کی کاروائیاں، دو رکنی متحرک موٹر سائیکل چور گینگ سمیت 3 ملزمان گرفتار

لاہور (پنجاب پوسٹ) لوہاری گیٹ پولیس کی کاروائیوں میں دو رکنی متحرک موٹر سائیکل چور گینگ سمیت 3 ملزمان گرفتار ہو گئے۔ملزم محسن کے قبضہ سے 500 گرام سے زائد آئس برآمد ہوئی۔ملزم اندرون سٹی سمیت مختلف علاقوں میں پیدل منشیات فروشی کرتا تھا۔

لوہاری گیٹ پولیس نے مزید کاروائی کے دوران واردات کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی۔ایس پی سٹی کے مطابق دو افراد پر مشتمل یہ گروہ شہر کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتا تھا۔ملزمان کے قبضے سے 1 موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوئے۔

گرفتار ملزمان میں محمد علی اور صغیر شامل ہیں اور ان کے خلاف مقدمات بھی درج ہوئے۔ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کا یہ بھی کہنا ہے کہ انسداد جرائم کے حوالہ سے کاروائیوں پر ایس ایچ او لوہاری گیٹ اور ٹیم کو شاباش دی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے