قصور (پنجاب پوسٹ) مصطفی آباد میں مریم نواز ہسپتال کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کر دیا گیا۔افتتاح چیئرمین سٹینڈگ کمیٹی ہیلتھ پنجاب و ایم پی اے حلقہ پی پی 176 چوہدری محمد الیاس خاں نے کیا۔ایم ایس عطا الحق سمیت دیگراہم شخصیات نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے سیلاب متاثرین میں راشن کی تیسری اور آخری کھیپ تقسیم کر دی گئی
امجد رحمانی سمیت دیگر نمائندہ شخصیات بھی ان کے ہمراہ موجود تھی۔چیئرمین سٹینڈگ کمیٹی ہیلتھ پنجاب و ایم پی اے حلقہ پی پی 176 چوہدری محمد الیاس خاں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو صحت جیسی بنیادی سہولت وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی پہلی ترجیح ہے۔نئی بننے والی بلڈنگ میں مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات کی عوام کو بہترین سہولیات دستیاب ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف نے تختیوں کی سیاست کی ،ہم عوام کی تقدیر بدل رہے ہیں،اعظمیٰ بخاری
اب مصطفی آباد کی عوام کو علاج معالجہ کے لئے لاہور یا قصور نہیں جانا پڑے گا۔معاشرے کو صحت مند رکھنے کے لیے خود کوشش کرنی ہو گی انسان کا کوئی بھی اعضا ضائع ہو جائے تو دوبارہ نہیں ملتا۔ہسپتال میں سہولیات کو بہتر سے بہترین کریں گے۔اپنی لیڈر کے نام پر بننے والے ہسپتال کی بہترین کے لیے چوپیس گھنٹے کام کریں گے۔











