مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے سیلاب متاثرین میں راشن کی تیسری اور آخری کھیپ تقسیم کر دی گئی

لاہور (پنجاب پوسٹ) مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے سیلاب متاثرین میں راشن کی تیسری اور آخری کھیپ تقسیم کر دی گئی۔سیلاب متاثرین کی بحالی کے مرحلے میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔شاہدرہ کے علاقہ رحمٰن ٹاؤن، پٹھان کالونی، رانا ٹاؤن اور خرم ٹاؤن کے متاثرہ خاندانوں میں راشن کی آخری کھیپ تقسیم کر دی گئی۔

راشن تقسیم کرنے کی تقریب میں لاہور کے جنرل سیکرٹری چوہدری حمید الحسن گجر، صدر شعبہ خدمتِ خلق حافظ نوید، جنرل سیکرٹری تحصیل کینٹ عمر عبدالعزیز، صدر تحصیل شالیمار عمر فاروق گجر اور محمد عاقب سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔متاثرین نے مشکل وقت میں عملی مدد پر مرکزی مسلم لیگ کے رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر چوہدری حمید الحسن گجر نے کہا کہ سیلاب گزرنے کے بعد اصل چیلنج متاثرین کی بحالی ہے۔مشکل وقت میں انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے