لاہور: غیر قانونی کال سینٹر کے خلاف این سی سی آئی اے کی بڑی کارروائی، 39 افراد گرفتار

لاہور (پنجاب پوسٹ) غیر قانونی کال سینٹر کے خلاف این سی سی آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر عاطف امیر کی نگرانی میں 39 افراد کو گرفتار کر لیا۔

جی سی پی سوسائٹی میں قائم غیر قانونی کال سینٹر سے ایک خاتون سمیت 39 مرد گرفتار کیے گئے۔ کارروائی کے دوران آن لائن قرضہ فراہم کرنے والی ایپ کے ذریعے شہریوں سے فراڈ اور بلیک میلنگ کا انکشاف ہوا۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق قرض کی واپسی میں تاخیر پر مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے شہریوں کی جعلی فحش تصاویر تیار کی جاتی تھیں۔ شہریوں کی تصاویر ایڈٹ کرکے انہیں اہل خانہ کو بھیجنے کی دھمکیاں دی جاتی تھیں۔

این سی آئی اے نے کال سینٹر سے مختلف قرضہ ایپس کا مواد، 40 لیپ ٹاپ اور 41 موبائل فونز برآمد کرکے کال سینٹر کو سیل کر دیا۔

ملزمان کے ڈیجیٹل آلات فرانزک جانچ کے لیے ارسال کر دیے گئے ہیں جبکہ مالی معاملات اور بیرونی روابط کی تفتیش بھی جاری ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر عاطف امیر کے مطابق کال سینٹر کے دیگر روپوش ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

WhatsApp Image 2026 10 06 at 3.09.37 PM

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے