گورنمنٹ مرے گریجویٹ کالج میں ہونہار گریجویٹ اسکالرشپ کی تقریب،صوبائی وزیر منشاء اللہ بٹ نے طلبہ و طالبات میں اسکالرشپس تقسیم کی

سیالکوٹ (پنجاب پوسٹ) سیالکوٹ کے گورنمنٹ مرے گریجویٹ کالج میں ہونہار انڈرگریجویٹ اسکالرشپ کی تقریب ہوئی گس میں صوبائی وزیر محنت محمد منشاء اللہ بٹ نے طلبہ و طالبات میں اسکالرشپس تقسیم کی جبکہ 60 کلوواٹ سولر سسٹم اور ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح بھی کیا۔

تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی چوہدری فیصل اکرام بھی شریک ہوئے۔ صوبائی وزیر محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں حکومت ذہین اور مستحق طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کر رہی ہے، تاکہ مالی مشکلات ان کی تعلیمی راہ میں رکاوٹ نہ بنیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب، جنریشن زی کیلئے اہم خبر ، اب 32 سال کے نوجوان بھی سی ایس ایس کا امتحان دے سکیں گے

انہوں نے کالج میں اردو بلاک تعمیر کرنے کا اعلان بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سولر سسٹم سے ادارے کے توانائی اخراجات کم ہوں گے جبکہ ڈے کیئر سنٹر سے خواتین اساتذہ اور عملے کو سہولت ملے گی۔ تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر اور چوہدری فیصل اکرام نے کالج کے سبزہ زار میں پودے بھی لگائے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے