کوٹلی ستیاں (پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سی ایم انسپیکشن ٹیم کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی ستیاں رات گئے اچانک اور تفصیلی معائنہ
معاون خصوصی شعیب مرزا کی سربراہی میں ٹیم نے مریضوں اور لواحقین سے فیڈ بیک لیا۔صفائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔
زیر تعمیر پورشن میں بجلی کے کھلے خطرناک تاروں پر متعلقہ افسران کی سرزنش، تاریں فوری طور پر محفوظ کر دی گئیں۔سی ایم انسپیکشن ٹیم نے اپنی نگرانی میں ہسپتال کی ڈیپ کلیننگ بھی کروائی۔
یہ بھی پڑھیں:15سال کی جدائی ختم ، 2011 میں خاندان سے بچھڑی عابدہ "میرا پیارا” ٹیم نے کیسے تلاش کی ؟











