شاہدرہ (پنجاب پوسٹ) تشدد سے بیوی کی جان لینے والا ملزم گرفتار ہو گیا۔مقتولہ یکم اکتوبر سے میو ہسپتال میں زیر علاج تھی۔خاتون کی گزشتہ شام دورانِ علاج موت واقع ہو گئی۔بظاہر موت کی وجہ تشدد معلوم ہوئی۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے سامنے آئے گی۔تشدد کے نشانات پر پولیس نے لواحقین کو قانونی کارروائی کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔پولیس نے درخواست وصول کرکے ضابطے کے مطابق کارروائی شروع کر دی۔
گھریلو تشدد کے الزام میں شوہر زین العابدین کو حراست میں لے لیا گیا۔مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، قانونی کارروائی جاری ہے۔ملزم کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔













