شاہدرہ (پنجاب پوسٹ) ایدھی ترجمان کے مطابق بیگم کوٹ میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر کے مبینہ تشدد سے 45 سالہ خاتون شدید زخمی ہو گئی۔ زخمی خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔
متوفیہ کی شناخت صائمہ کے نام سے ہوئی۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا۔قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ایدھی رضاکاروں نے لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔













