پنجاب میں گھریلو تشدد کے واقعات میں خطرناک اضافہ، طاقتور خواتین بھی غیر محفوظ ، راولپنڈی کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر کاشوہر کے خلاف مقدمہ

راولپنڈی(پنجاب پوسٹ) میں تعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) ہیڈکوارٹرز ملیحہ سحر نے اپنے شوہر کے خلاف گھریلو تشدد، ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے تھانہ ویمن میں باضابطہ مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ اس واقعے نے انتظامی اور سماجی حلقوں میں توجہ حاصل کر لی ہے، کیونکہ یہ معاملہ ایک اعلیٰ سرکاری افسر سے متعلق ہے۔

ملیحہ سحر کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق دو بچوں کی والدہ اور کمشنر آفس کی اس اعلیٰ افسر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ گزشتہ کئی ماہ سے شوہر کی جانب سے مسلسل جسمانی اور نفسیاتی تشدد کا سامنا کر رہی تھیں۔ ان کے بیان کے مطابق 2 اکتوبر کی شام شوہر نے ان پر شدید تشدد کیا، ان کا موبائل فون چھین لیا اور انہیں کمرے میں بند کر دیا۔

مقدمے میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم نے انہیں اہل خانہ سے رابطہ کرنے، بچوں سے ملنے اور ہنگامی صورتِ حال میں پولیس سے مدد لینے سے بھی سختی سے روک رکھا تھا۔ اس دوران انہیں جان سے مارنے اور بچوں کو شدید نقصان پہنچانے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

ملیحہ سحر نے پولیس کو بتایا کہ انہیں اپنی جان اور جسمانی تحفظ کے حوالے سے شدید خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے قانون کے مطابق سخت کارروائی کے ساتھ اپنا طبی معائنہ کرانے اور جسم پر موجود زخموں کے شواہد محفوظ کرنے کی باقاعدہ درخواست بھی کی ہے۔

تھانہ ویمن راولپنڈی پولیس نے متاثرہ افسر کی مدعیت میں فوری طور پر مقدمہ درج کر کے قانونی تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام الزامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ یہ الزامات تاحال تفتیش کے مرحلے میں ہیں اور ان کی حتمی تصدیق شواہد اور عدالتی کارروائی کے بعد ہی ہو گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے