پاکستان میں 12 سے 17 سال کی عمر کے 15 لاکھ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے بچوں کو ٹیکنالوجی کے ذریعے جنسی استحصال یا بدسلوکی کا سامنا ہے ، یونیسیف

لاہور(پنجاب پوسٹ) یونیسیف کے وفد نے پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بچوں کے تحفظ، خواتین کے خلاف تشدد کی روک تھام اور ادارہ جاتی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یونیسیف وفد نے خواتین اور بچیوں کے تحفظ کے لیے پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کے اقدامات کو سراہا۔ ملاقات کے دوران بچوں کے خلاف تشدد، جنسی استحصال اور آن لائن ہراسگی کی روک تھام پر خصوصی گفتگو ہوئی جبکہ بچیوں کو سائبر جرائم، بدسلوکی اور آن لائن ہراسگی سے محفوظ بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

یونیسیف کے مطابق پاکستان میں تقریباً 15 لاکھ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے بچوں کو ٹیکنالوجی کے ذریعے جنسی استحصال یا بدسلوکی کا سامنا ہے۔ وفد نے 12 سے 17 سال کی عمر کے بچوں کے آن لائن تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات اور آگاہی کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 19 سال بعد صوبے کی قسمت کیسے بدل دی ؟ عالمی ایوارڈ ملنے کی اندورنی کہانی سامنے آگئی

ملاقات میں اسکولوں کی سطح پر بچوں اور نوجوانوں میں تحفظ اور حقوق سے متعلق آگاہی بڑھانے، جبکہ ویمن پروٹیکشن افسران کی استعداد کار میں اضافے کے لیے یونیسیف کے ساتھ تعاون مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر پنجاب چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ 2026 کی منظوری کو تمام متعلقہ اداروں کی مشترکہ کامیابی قرار دیا گیا۔ کم عمری کی شادی کے قانون پر مؤثر عمل درآمد اور عوامی آگاہی کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

ملاقات میں بچیوں اور خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے، مالی خودمختاری کے فروغ اور تعلیم، روزگار و فنی تربیت کے ذریعے نوجوان لڑکیوں کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے پر بھی گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: صوبے میں دہشگردی، وزیرِ اعلیٰ کنٹینر پر سوار،13 برس سے خیبرپختونخوا کی قسمت میں دھرنے ،جلسے ،ریلیاں اور لانگ مارچ ہیں،اعظمیٰ بخار

چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ تشدد کا سامنا کرنے والی خواتین اور بچیوں کو قانونی، نفسیاتی اور حفاظتی خدمات کی فراہمی ضروری ہے۔ پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کے تحت ایک ہی مرکز پر خواتین کو مختلف حفاظتی اور معاون خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ملاقات میں صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف 16 روزہ سرگرمیوں کے دوران یونیسیف اور پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کا مشترکہ تعاون جاری رکھنے اور خواتین و بچوں کے لیے محفوظ ماحول کے قیام کے لیے ادارہ جاتی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے