لاہور: رشتہ نہ دینے کا تنازعہ 02 زندگیاں لے گیا، ملزمان گرفتار

لاہور (پنجاب پوسٹ) ہیئر پولیس نے دوہرے قتل کے واقعے میں ملوث دونوں فریقین کے 5 ملزمان گرفتار کر لیے۔وقوعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کیا۔

WhatsApp Image 2026 11 10 at 12.39.35 PM

واقعے کا مقدمہ دفعہ 302، 109 اور 34 ت پ کے تحت درج کیا گیا۔سرور نامی شخص نے اپنے بیٹے اللہ دتہ کے لیے اپنے بھائی سعید سے رشتہ مانگا تھا۔6 اکتوبر کی رات سعید نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر سرور اور اس کی اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے سرور کا میڈیکل کروانے کے بعد اس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔رشتہ دینے سے انکار پر اللہ دتہ نے ساتھی ملزمان کے ہمراہ سعید کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔واقعے کے دوران مقتول سعید کے اہلخانہ بھی موقع پر پہنچ گئے۔مقتول کے اہلخانہ نے اللہ دتہ کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

بعدازاں سعید کے اہلخانہ نے مبینہ طور پر مشاورت کے بعد اللہ دتہ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔سعید کے قتل میں ملوث مجید، رشیداں بی بی اور نواز کو گرفتار کیا۔اللہ دتہ کے قتل میں ملوث سلیماں بی بی اور زینب بھی گرفتار کر لی گئیں۔دونوں فریقین کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہے۔

کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں۔قانون سب کے لیے برابر ہے، ہر شہری کو اس کا احترام کرنا چاہیے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے