رواں سال ورچوئل وویمن پولیس اسٹیشن کو 68 ہزار303 سے کالز موصول ، 64 ہزار پر قانونی کارروائی مکمل،493 پر انکوائری جاری، 1109مقدمات درج


لاہور(پنجاب پوسٹ) لاہور پولیس کے ورچوئل وویمن پولیس اسٹیشن کو رواں سال 68 ہزار 303 سے زائد کالز موصول ہوئیں، جن پر کارروائی کرتے ہوئے 1109 مقدمات درج کیے گئے۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق یہ پلیٹ فارم خواتین کو تحفظ، قانونی رہنمائی اور انصاف تک رسائی فراہم کر رہا ہے۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق موصولہ کالز میں سے 64 ہزار سے زائد پر قانونی کارروائی مکمل کی جا چکی ہے، جبکہ 493 درخواستوں پر انکوائری جاری ہے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ پولیس خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ورچوئل وویمن پولیس اسٹیشن خواتین کو گھر بیٹھے پولیس تک رسائی کا مؤثر ذریعہ فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ خواتین سے متعلق مقدمات میں متاثرہ فریق کی عزتِ نفس اور رازداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ ان کے مطابق خواتین کے خلاف جرائم میں بروقت کارروائی، میرٹ پر تفتیش اور فوری انصاف پولیس کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے لیے لاہور کو محفوظ ترین شہر بنانا لاہور پولیس کا عزم ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے