لاہور(پنجاب پوسٹ) ستوکتلہ پولیس نے بیوی اور بچوں پر مبینہ تشدد کے الزام میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد علی کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق درخواست گزار خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم نے اسے اور بچوں کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔
خاتون کے مطابق مبینہ تشدد کے دوران اس کے 13 ماہ کے بچے کے پاؤں پر بھی چوٹ آئی۔
یہ بھی پڑھیں: ساہیوال: آر پی او کی زیرِ صدارت جائزہ کرائم اجلاس، پولیس کارکردگی کا تفصیلی جائزہ
متاثرہ خاتون کی درخواست پر ستوکتلہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف دفعہ 354 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کی تفتیش جاری ہے جبکہ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ گھریلو تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں، خواتین اور بچوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔










