نہ پکڑے جانے کا خوف اور نہ ہی مخبری کی فکر ،لاہور میں غیر قانونی پتنگ فروشوں نے آن لائن رائیڈرز کی خدمات حاصل کرلیں،پکڑے کیسے گئے ؟

لاہور(پنجاب پوسٹ) ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ڈولفن سکواڈ کی جانب سے "سپیشل میتھڈ” کے تحت سرچ اینڈ سویپ کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ان ڈرائیو (InDrive) سروسز کے ذریعے کائٹ اور ممنوعہ ڈور سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق مجاہد سکواڈ ناکہ سگیاں نے کارروائی کرتے ہوئے ان ڈرائیو کے ذریعے پتنگوں کی سپلائی ناکام بنا دی اور ملزم کے قبضے سے 190 سے زائد پتنگیں برآمد کر لیں۔ گرفتار ملزم شاہد کو برآمدگی سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شاہدرہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایس پی ڈولفن بلال احمد نے کہا کہ غیر قانونی ترسیل کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ اور رائڈ سروسز کی آڑ لینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسافر یا سامان کی منتقلی کی آڑ میں کائٹ اور ممنوعہ ڈور کی سپلائی کسی صورت قابلِ قبول نہیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

انہوں نے کائٹ اور ممنوعہ ڈور کی سپلائی چین توڑنے کے لیے ناکہ جات پر چیکنگ کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ ایس پی ڈولفن کے مطابق کائٹ فلائنگ اور ممنوعہ ڈور کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے، جبکہ ناکہ جات پر خصوصی چیکنگ اور نگرانی بھی جاری رکھی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے