پنجاب، 5 اہم سڑکیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر دینے کا فیصلہ ،حکومت کو 22 ارب آمدن متوقع، کون سی بڑی سڑکیں شامل ؟ تفصیلات آگئیں

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) حکومت نے پنجاب میں پانچ اہم سڑکیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر دینے کا آغاز کردیا ہے ۔ جس سے قومی خزانے کو 22 ارب روپے کی آمدن حاصل ہوگی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے تحت مختلف منصوبوں کے لیے روڈ پروجیکٹس کا ڈیجیٹل افتتاح کیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے تحت پانچ سڑکوں کا نظام اور انفراسٹرکچر نجی شعبے کے سپرد کیا جائے گا۔منصوبوں کے تحت حکومت کو 22 ارب روپے کی سرمایہ کاری حاصل ہوگی۔ منصوبوں میں مریدکے، نارووال کے 80 کلومیٹر، شیخوپورہ، گوجرانوالہ کے 33 کلومیٹر، فیصل آباد رنگ روڈ کے 97 کلومیٹر سمیت مختلف روڈ پراجیکٹس شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب کے پینڈوں کی سڑکیں 31 اکتوبر تک مکمل کریں گے ،ملک صہیب بھرتھ کا دعویٰ

اسی طرح فیصل آباد، ساہیوال روڈ کے 52 کلومیٹر اور فیصل آباد، سمندری رجانہ کے 56 کلومیٹر روڈز بھی منصوبوں کا حصہ ہیں۔

پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے مطابق منصوبوں پر 7 سال کے لیے روڈز کی مینجمنٹ اور مینٹیننس نجی شعبے کے ذریعے کی جائے گی۔

مزید پڑھیں : پنجاب کی 80 ہزار کلومیٹر سڑکیں، مریم نواز 50 ہزار کلومیٹر بنوا چکی ہیں، عظمیٰ بخاری کا مزمل اسلم کو جواب

وزیراعلیٰ مریم نواز اور چیئرپرسن پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی نے منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے آگاہی حاصل کی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے