لاہور میں منشیات فروشی کا انکشاف، پولیس اہلکار مبینہ طور پر منشیات فروخت کرتے گرفتار، اڑھائی کلو منشیات برآمد

لاہور (پنجاب پوسٹ) شہر میں منشیات فروشی کے خلاف کارروائی کے دوران پولیس اہلکار کے مبینہ طور پر منشیات فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ تھانہ داتا دربار کی حدود میں پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں حاضر سروس پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی آر کے مطابق تھانہ داتا دربار پولیس کو اطلاع ملی کہ عمر پارک بلال گنج میں ایک شخص پیدل منشیات فروشی کر رہا ہے۔ اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی آر کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت شاہد علی، سکنہ ریلوے کالونی مغلپورہ، کے نام سے ہوئی۔ شاہد علی کے قبضے سے اڑھائی کلو منشیات برآمد ہوئی۔

ایف آئی آر کے مطابق گرفتار شخص نے بتایا کہ وہ حاضر سروس پولیس ملازم ہے۔ تھانہ داتا دربار پولیس نے پولیس اہلکار شاہد علی کے خلاف اختیارات سے تجاوز اور 9-C کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے