لاہور نجی ہوٹل میں اچھی طرز حکمرانی اور تباہ شدہ نظام کی بحالی پر کانفرنس جاری

لاہور(پنجاب پوسٹ)لیڈز یونیورسٹی کے زیر اہتمام لاہور کے نجی ہوٹل فلیٹیز میں "گڈ گورننس اور سسٹم ریسٹوریشن” کے عنوان سے ایک اہم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں ملک کی نمایاں سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات شریک ہیں، جہاں ملکی سیاسی صورتحال اور ریاستی نظام کی بحالی پر تفصیلی گفتگو کی جا رہی ہے۔

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان کانفرنس کے مہمان خصوصی ہیں۔ تقریب میں سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے خصوصی طور پر شرکت کی، جبکہ وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال بھی شریک ہوئے۔

کانفرنس میں جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ، سابق گورنر سندھ محمد زبیر اور عمران اسماعیل بھی موجود ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی نمائندگی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن کر رہے ہیں۔صحافت اور تجزیہ نگاری کے شعبے سے معروف صحافی مجیب الرحمان شامی اور تجزیہ کار سلیم بخاری نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔

مقررین اور شرکاء ملکی سیاسی صورتحال، گڈ گورننس کے تقاضوں اور تباہ شدہ ریاستی نظام کی بحالی کے لیے درکار اقدامات پر اظہار خیال کر رہے ہیں۔ کانفرنس کا مقصد حکمرانی کے مسائل کا حل تلاش کرنا اور نظام کی بہتری کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر غور کرنا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے