لاہور (پنجاب پوسٹ) گلشن روای میں دو ڈاکو 80 سالہ بزرگ سے موبائل فون چھین کر لے گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق معمر شہری دکان بند کرکے گھر جارہے تھے۔موبائل فون چھیننے کی واردات ایک روز قبل ای بلاک میں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:چونیاں بائی پاس سروہی روڈ پر ڈکیتی کی واردات، فائرنگ سے ٹریکٹر ڈرائیور عمر حیات زخمی
گلی سے گزرتے ہوئے بزرگ شہری کو موٹر سائیکل سواروں نے روک کر واردات کی۔ڈکیتی کی واردات کی کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ حدود کے تعین الجھی رہی، مقدمہ درج نہ کیا گیا۔بزرگ شہری کو گلشن راوی پولیس نے اقبال ٹاون کی راہ دکھا دی۔













