سیالکوٹ: شہری کو اغوا کرکے تشدد اور سر کے بال مونڈنے کا واقعہ، چاروں نامزد ملزمان گرفتار

سیالکوٹ (پنجاب پوسٹ) شہری کو اغوا کرکے تشدد اور سر کے بال مونڈنے کے واقعہ میں چاروں نامزد ملزمان گرفتار کر لیئے گئے۔مدعی کا الزام ہے کہ ملزمان نے ذیشان علی کو ورغلا کر مالی پور لے جا کر تشدد کیا۔ملزمان نے سر کے بال مونڈ کر ویڈیو بنائی اور دو روز حبسِ بے جا میں رکھا، مدعی

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور ڈی پی او کیپٹن (ر) دوست محمد نے فوری نوٹس لیا۔ایس ایچ او سبز پیر وقاص علی نے ٹیم کے ہمراہ کارروائ کی اور اسماعیل، طاہر، فرید اور تنویر کو گرفتار کر لیا۔

ڈی پی او کے مطابق شہریوں کی عزت اور جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔کیپٹن (ر) دوست محمد کا کہنا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے یا غیر انسانی سلوک کی اجازت نہیں ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے