واپڈا ٹاؤن،اسکول کے باہر اسلحہ کی نمائش، شہری کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور (پنجاب پوسٹ) واپڈا ٹاؤن میں اسکول کے باہر اسلحہ لہرا کر شہری کو ہراساں کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق بچوں کو اسکول چھوڑنے کے لیے آنے والے شہریوں کے درمیان گاڑی جلدی ہٹانے پر بحث ہوئی۔ اسی دوران ملزم زین العابدین نے پسٹل نکال کر دوسرے شہری کو ہراساں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سی ٹی ڈی کے 98 آپریشنز، 13دہشت گرد گرفتار

واقعے کی ویڈیو سامنے آنے پر ستوکتلہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 30 بور پسٹل اور 3 زندہ گولیاں برآمد ہوئیں۔ ترجمان کے مطابق ملزم اسلحہ کا لائسنس یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف پنجاب آرمز آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش اور بدمعاش کلچر کسی صورت قابل قبول نہیں۔ شاہراہ عام پر اسلحہ لہرا کر شہریوں کو ہراساں کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے