چونیاں: معروف ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ غیر قانونی کال سینٹر چلنے کا انکشاف

چونیاں (پنجاب پوسٹ) معروف ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ غیر قانونی کال سینٹر چلنے کا انکشاف ہوا۔مبینہ کال سینٹر سے غیر ملکی شہریوں کو نشانہ بنانے کا الزام ہے۔امریکہ، برطانیہ، کینیڈا اور یورپ کے شہری مبینہ طور پر نشانے پر ہیں۔کال سینٹر کے افراد مختلف اداروں کے نمائندے بن کر مبینہ طور پر معلومات حاصل کرتے ہیں۔

غیر ملکی شہریوں کے ڈیجیٹل والٹس اور آن لائن اکاؤنٹس سے رقم نکلوانے کی مبینہ کوشش کی۔مبینہ فراڈ کی اطلاعات پر متعلقہ اداروں سے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا۔الزامات درست ثابت ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے